ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا غیرملکی اسمارٹ فونز پر ٹیرف لگانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے غیرملکی اسمارٹ فونز پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایپل نہیں ہر کمپنی پر ٹیکس لگے گا جو بیرون ملک اسمارٹ فون بنائےگی، جون کے آخر تک تمام غیرملکی ساختہ اسمارٹ فونز پر ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار امریکا منتقل کرو ورنہ 50 فیصد ٹیرف کےلیے تیار ہو جاؤ یہ فیصلہ صنعت کو واپس امریکا لانے کےلیے ہے، ایپل اور سام سنگ سمیت تمام کمپنیاں نئی پالیسی کے دائرے میں آئیں گی، کارخانے اب امریکا میں لگیں گے ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ ممکن ہے۔

صدر ٹرمپ نے جون میں یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے ٹریڈ ڈیل نہیں کر رہے، یورپی یونین کیساتھ ڈیل نہیں چاہتا ٹیکس 50فیصد پر طے ہے۔

 ٹرمپ نے یورپی ممالک پر امریکی گاڑیوں تک بہتر رسائی نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے طریقے سے کھیل کھیلوں، یورپی کمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں بنائیں تو ٹیکس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں