ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

سعودی عرب: 8 لاکھ 20 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کیلیے دنیا بھر سے عازمین حج کے قافلے روزانہ کی بنیاد پر مقدس سرزمین کا رخ کررہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 24 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین مملکت پہنچے جبکہ بحری ذرائع سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔ سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے مملکت پہنچے جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد زیرحراست ہیں۔

سعودی عرب: جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکی گرفتار

پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں