کھپروسانگھڑ روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے کار سوار تاجر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ہے جبکہ ذمہ داران اسے روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے تاہم ایک اور ڈکیتی واقعے میں ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ میں واقع کھپرو سانگھڑ روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے کار سوار تاجر قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر تاجر پر فائرنگ کی، مقتول صفدر لغاری دکانوں سےکرایہ وصول کر کے سانگھڑ آرہا تھا اس دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔
دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی، بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منقتل کر دی ہے جسے بعدازاں تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ، پولیس شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے ۔
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک