ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

خاتون نے چھری کے وار سے 18 افراد کو زخمی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں ایک خاتون نے چھری کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے 39 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے چھری سے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون تحویل میں ہے مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی حالت کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جرمن وزیرداخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور مسافروں پر اس قسم کا حملہ دل دہلادینے والا ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکورٹی اہلکار کی جانب سے مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اپنی گاڑی لے کر داخلی دروازے تک پہنچیں اور سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر گاڑی نہیں روکی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ زخم جان لیوا نہیں ہے۔

واقعے کی سی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی‘۔

نہتے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، اقوام متحدہ

رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کا ہیڈکوارٹر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً نو میل دور ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں واقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں