ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 : پاسپورٹ ، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025″ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ،جس کے تحت غنڈے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے "پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کرلیا، ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا۔

منشیات فروشی، بھتہ خوری، سائبر کرائم، ہراسانی اور منظم مجرمانہ سرگرمی میں ملوث شخص کو غنڈہ قرار دیا جائے گا۔

جعلی دستاویزات کے استعمال اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کو غنڈہ قرار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار

غنڈے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہوں گے ساتھ ڈیجیٹل آلات ضبط،اسلحہ لائسنس کینسل اورنو فلائی لسٹ میں نام شامل ہوگا۔

کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جرم دہرانے والے مجرمان کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں