ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 کا فائنل، شاہین آفریدی نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل سے قبل بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سلمان علی آغا 33 رنز بناسکے اور کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوشال پریرا 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے، محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 25، راجا پکسا 22 اور آصف علی 15 رنز بناسکے۔

شاداب خان نے شکست کا ملبہ ’گرم موسم‘ پر ڈال دیا

لاہور قلندرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی، ٹائمل ملز نے تین، سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں