ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کے نئے کپتان کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نئے کپتان کے ساتھ ٹیم کا اعلان کردیا۔

بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے شبھمن گل کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے، 25 سالہ گل بھارت کے ٹیسٹ کپتان بننے والے پانچویں کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 بھارت کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے دونوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے نئے کپتان شبھمن گل 20 جون سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

دوسری جانب جسپریت بمراہ نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران پرتھ میں پہلے ٹیسٹ اور پھر سڈنی میں آخری ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم فاسٹ بولر کو فٹنس کے مسائل اور ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے کپتانی کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کے دورے کے لیے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو نائب کپتان نامزد کیا گیا جبکہ ٹیم میں یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون؟

واضح رہے کہ شبھمن گل نے دسمبر 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا انہوں نے اب تک 32 میچوں میں 1893 رنز 35.05 کی اوسط سے بنا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں