گلگت : گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔
ریسکیوحکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔
سیاحوں کی گاڑی گلکت سےاسکردو جاتےہوئےکھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : گجرات سے سیروسیاحت کیلئے گلگت بلتستان آنے والے 4 نوجوان لاپتہ
والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور پھر سولہ مئی پھر سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
یاد رہے گلگت بلتستان سیروتفریح کےلیے آنے والے گجرات کے 4 نوجوان تقریباً 7 دنوں سے لاپتہ تھے۔
ترجمان جی بی حکومت نے بتایا تھا کہ نوجوان 16 مئی سے لاپتہ ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اس سلسلے میں آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کی اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش میں تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی تھی۔