لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا اور گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جب کہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش
یاد رہے رواں سال جنوری میں اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔
ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔
جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔