اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

کراچی میں کورونا سے 4 اموات ، حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں کوروناسے 4 اموات کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ، چاروں مریض کی عمر 60سال سے زائد تھی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

تفصیلات مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے 4 اموات کی خبردرست نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اموات وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئیں، مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

محکمہ صحت نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیز رپورٹس پھیلانے سے گریز کریں، کورونا کو اموات کی وجہ قرار دینا خوف کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر صحت سندھ کی دوبارہ کورونا پھیلنے کی خبروں کی تردید

اس سے قبل کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی میں گرمی کے عروج کے موسم میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کے ساتھ انفیکشن میں غیر معمولی اضافے کے درمیان چار افراد کوویڈ 19 میں دم توڑ گئے۔

اے کے یو ایچ میں متعدی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود نے تصدیق کی تھی کہ ہسپتال نے گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران COVID-19 کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے اس سال جنوری میں، اسی طرح کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور 25 سے 30 فیصد مریضوں میں نزلہ اور کھانسی کی علامات وائرس کے لیے مثبت ہیں۔

تاہم بعد ازاں سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کراچی میں کوویڈ کیسز میں اضافے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تھی۔

وزیر صحت نے کہا تھا کہ گھبرائیں نہیں، کراچی میں کورونا کی بیماری نہیں پھیل رہی۔ پیچوہو نے کہا کہ "کورونا وائرس پوری دنیا سے ختم ہو گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں