اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرد کے طوفان کے بعد بارش شروع ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش شروع ہوگئی، طوفانی ہواؤں سے لاہور ہائیکورٹ میں درخت کا کچھ حصہ گر گیا، چڑیا گھر میں بھی درخت گرا، پارکنگ میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں ساتھ بارش اور ژالہ باری ، دن میں رات کا منظر

مریم نواز نے راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لے لیا اور انتظامی افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے راولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچن ےکی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا نکاس یقین بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارشوں کے پیش نظر تمام شہروں میں ضروری اقدامات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جبکہ میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں آندھی، سیاہ بادل چھا گئے، آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں