اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کو گیند لگنے پر انوشکا شرما کا ری ایکشن وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کے ہیلمٹ پر گیند لگنے پر اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما افسردہ ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی پی ایل میں گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے ہیلمٹ پر گیند جا لگی۔

گیند لگنے پر کوہلی فوراً سنبھل گئے اور کھیل جاری رکھا لیکن اس لمحے نے انوشکا شرما کو پریشان کردیا اور ان کے ری ایکشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میچ کے دوران جیسے ہی گیند کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی، اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا کے چہرے پر فکرمندی واضح دکھائی دی۔

 ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا کی نظریں فوراً شوہر کی طرف گئیں، اور وہ گھبراہٹ کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپتی نظر آئیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے، ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کو ہیلمٹ پر گیند لگنے پر انوشکا شرما خوف زدہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اکثر کوہلی کے میچز میں ان کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں