ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی حفاظت کےلیے گولڈن ڈوم پراجیکٹ جلد مکمل ہوگا، اپنی فوج کو مضبوط کرنے کےلیےایک ٹریلین ڈالرکا بجٹ دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوج دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط اور عزت دار فوج ہے، مشرق وسطیٰ کا دورہ کرکے آیا ہوں، قطر، سعودی عرب، یو اے ای کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں نے کہا امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے
ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنی فوج کو مزید مضبوط کررہے ہیں، امریکا کے دشمنوں کو ختم کررہے ہیں،اپنے ملک کو محفوظ بنارہے ہیں، میری ترجیح ہمیشہ امن اور پارٹنرشپ قائم کرنا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم جدید طیارے، بحری جہاز اور میزائل بنا رہے ہیں، ہم تمام ٹیکنالوجی اور ہتھیار امریکا میں ہی بنا رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں امریکا میں جرائم پیشہ افراد کو آنے کی اجازت دی گئی، گزشتہ 4سال میں جرائم پیشہ افراد آتے رہے کوئی چیکنگ نہیں ہوئی، ہماری پہلی ترجیح امریکا ہے اور اسے عظیم بنارہے ہیں۔
ڈنلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں نئے وارفیئر دیکھنے کو ملے ہیں، میں نے داعش کو 3 ہفتوں میں شکست دی، مجھے کہا گیا تھا کہ داعش کو شکست دینے میں 4،5 سال لگ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم جیتی لیکن جشن دوسرے ملک مناتے ہیں، ہم جنگ عظیم کے فاتح ہیں اور اب ہم بھی جشن منائیں گے، روس اور چین سے ڈیل کرنے جارہےہیں اور یقیناً امریکا جیتےگا۔