جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی کی زد سے نکالا، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی سے نکالا۔

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور  وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو آندھی سے نکالا اور پرواز کا رخ واپس کراچی کی جانب موڑ دیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سفر کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی کی زد سے نکالا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز 15 منٹ تک آندھی کی زد میں رہی جس کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی

بعدازاں نجی ایئرلائن کی پرواز 5 گھنٹے بعد کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی، ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز بھی پچاس منٹ تاخیر سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں