اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

غنا علی کی ’نقاب‘ کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنا علی نے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے ’نقاب‘ کی کاسٹ کے تصاویر شیئر کی جس میں حنا طارق، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہمایوں اشرف کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نقاب ری یونین 0.1.1۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ انہیں بہت یاد کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ghana Ali Umair (@ghanaaliofficial)

واضح رہے کہ اس سے قبل غنا علی نے انسٹاگرام پر اپنے آن اسکرین کردار ‘زارا’ کو الوداع کہہ کر سامعین کی طرف سے ملنے والی تمام محبتوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ پڑھیں: غنا علی نے ڈرامہ ’نقاب‘ کے الواعی پیغام میں کیا کہا؟

اداکارہ نے انسٹا پر ڈرامے کے سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کی شیئر کی تھیں جس میں ڈرامے سیٹ کا عملہ بھی شامل ہے، ساتھ ہی ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘ آخر کار زارا کو انصاف مل گیا اور کوئی پیار کرنے والا بھی، ڈرامہ نقاب کا سفر ایک وکیشن کی طرح تھا جس کے ختم ہونے پر دکھ ہورہا ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ زارا کا کردار میرے لیے ایک بچے کی طرح تھا، مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں نے زارا کو اتنا ہی پسند کیا جتنا میں نے کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں