اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

‘ترقی یافتہ بھارت’ کیا صرف ایک دھوکا ہے؟ کانگریس رہنما کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ‘ترقی یافتہ بھارت’ کی بات صرف ایک پُرفریب نعرہ ہے۔

جے رام رمیش نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کانگریس رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیں اور حکومتی دعوئوں پر مودی کو آئینہ دکھایا۔

کانگریس رہنما نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب ملک میں جمہوری ادارے کمزور کیے جا رہے ہوں، اظہاررائے کی آزادی خطرے میں ہو، معاشی و سماجی ناانصافی بڑھ رہی ہو، تو ایسے میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی بات صرف پُرفریب نعرہ رہ جاتی ہے۔

اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’آج نیتی آیوگ کی گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ ہو رہی ہے، جس میں ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے ہدف کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

"تاہم جب حکومت خود اپنے الفاظ اور اعمال سے سماجی ہم آہنگی کے تانے بانے کو توڑنے میں مصروف ہو، تو کیسا ترقی یافتہ ہندوستان؟ جب پارلیمان، عدلیہ، یونیورسٹیوں، میڈیا اور آئینی اداروں کی خودمختاری کو حکومت روند رہی ہو تو کیسا ترقی یافتہ بھارت؟”

انھوں نے معاشی عدم مساوات پر بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہو، دولت چند ہاتھوں میں سمٹتی جا رہی ہو اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر ہو رہا ہو تو کیا اسے ترقی کہہ سکتے ہیں۔

کانگریس رہنما نے اظہارِ رائے کی آزادی پر خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ک یہ کیسا ترقی یافتہ بھارت ہے جہاں نہ صرف بولنے کی آزادی چھینی جا رہی ہے بلکہ بولنے کے بعد کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں