اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

چاقو بردار خاتون کے 18 افراد پر وحشیانہ حملے، ملزمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں ایک چاقو بردار خاتون کی جانب سے کیے گئے چاقو کے حملے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے، چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کا یہ واقعہ جرمنی میں ہمبرگ ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے شبے میں 39 سال کی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے حملے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہیمبرگ سے ہفتہ 24 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس جرمن سٹی اسٹیٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر کل جمعہ 23 مئی کی شام ایک خاتون نے چاقو سے حملے کر کے کم از کم 18 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ ملزمہ کی عمر 39 سال ہے، یہ خاتون جرمن شہری ہے اور اس وقت پولیس کی  حراست میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کی جانے والی خاتون نے اکیلے ہی سب تیز دھار آلے سے حملہ کیا اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 19 سال سے 85 سال تک ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کے خاتون کی صحت کے حوالے سے واضح شواہد موجود ہیں کہ وہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، پولیس نے کہا کہ خاتون نے بغیر کسی وجہ کے راہگیروں کو چاقو مارنا شروع کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں