اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔

10رکنی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اراکین شامل ہیں جن میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن، ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان 

جنرل انگلوژرز، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد کے انگلوژر کی قیمت 200 روپے ہوگی، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر اور سرفراز نواز فرسٹ کلاس انگلوژر کی قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔

پریمیم اور وی آئی پی انگلوژرز کی قیمت بالترتیب 400 اور 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چاروں وی وی آئی پی انگلوژرز اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں