اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

کراچی: جام صادق پل ترقیاتی کام کیلئے بند، متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کا جام صادق پل شام 7 بجے تک ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جام صادق برج سے قیوم آباد آنے جانیوالے دونوں روڈ بند کردیے گئے، جام صادق برج کے اوپر ترقیاتی کام شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو گودام چورنگی سے سی این جی پمپ کراسنگ کی طرف ڈاؤرشن دی گئی ہے، ٹریفک کو  ہینو چورنگی سےکورنگی ندی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے اور عوام پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کے انتخاب کیلئے 1915 ہیلپ لائن ملائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں