پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

اسرائیل کی پوری مستقل فوج، بکتر بند بریگیڈ غزہ میں تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیل نے اپنی پوری مستقل فوج اور بکتر بند بریگیڈ کو غزہ میں تعینات کر دیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے شدید زمینی جارحیت کے دوران غزہ کی پٹی میں دسیوں ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں جو اس کی پوری اسٹینڈنگ آرمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اخبار نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ فوج نے ٹینکوں کے اپنے تمام بکتر بند بریگیڈز سمیت دیگر فوجی گاڑیاں بھی غزہ میں تعینات کر دی ہیں۔

اخبار کے مطابق اس میں اسرائیل کے گولانی، پیرا ٹروپرز، گیواتی، کمانڈو، کفیر، نہال، 7 ویں، 188 ویں اور 401 ویں بریگیڈز کے ساتھ ساتھ ریزرو یونٹس بھی شامل ہیں۔


اسرائیل کا بھیانک حملہ، غزہ کے ڈاکٹر کے 9 بچے شہید


الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے بعد صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے، 4 سالہ محمد یاسین خوراک کی کمی سے جان کی بازی ہار گیا، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70,000 سے زیادہ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کے بعد سے صرف 100 ٹرکوں کو غزہ میں امداد لے جانے کی اجازت دی ہے، جو کہ محصور غزہ کے 20 لاکھ لوگوں کی مدد کے لیے درکار مقدار کے قریب بھی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں