پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) بنگلادیش کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے عارضی طور پر نئے بولنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اس کے علاوہ اظہرمحمود کو اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔
بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔