پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخوں سے متعلق پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔
عرب دنیا اور اس سے باہر کے مسلم ممالک میں چاند دیکھنے والی کمیٹیاں 27 مئی 2025 بروز منگل کو اسلامی قمری کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی۔
فلکیاتی حسابات سے پتہ چلتا ہے کہ نیا چاند وسطی اور مغربی ایشیا کے کچھ حصوں، افریقہ کے بیشتر حصوں اور یورپ میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے گا۔
اس کے علاوہ، ہلال امریکا کے وسیع علاقوں میں دکھائی دے سکتا ہے۔
27 مئی کو جکارتہ میں، چاند غروب آفتاب کے صرف 9 منٹ بعد غروب ہو جائے گا، اس کی عمر 9 گھنٹے 2 منٹ ہو گی، جس سے اسے دوربین سے بھی دیکھنا ناممکن ہو جائے گا۔
دریں اثنا، ابوظہبی میں، چاند غروب آفتاب کے 38 منٹ بعد غروب ہو جائے گا، اس کی عمر 13 گھنٹے 29 منٹ ہے اور سورج سے 7.7 ڈگری زاویہ علیحدگی ہے۔ یہاں، ہلال صرف دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے گا۔
اسی طرح، مکہ میں، چاند غروب آفتاب کے 39 منٹ بعد غروب ہو جائے گا، جس کی عمر 14 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگی اور 8.1 ڈگری زاویہ علیحدگی ہوگی، جس سے صرف دوربین کی بنیاد پر دیکھا جا سکے گا۔
پاکستان
پاکستان میں ذوالحجہ کے چاند کے حوالے سے ماہر فلکیات کے بعد سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔
جس میں بتایا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 2 منٹ پرہوگی اور 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
سپارکو کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 27 مئی کو ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباًنہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔
یکم ذوالحجہ 29 مئی کو متوقع ہے اور ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ 7جون کومنائی جائے گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے۔
خیال رہے ذوالحج کاچاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کوطلب کیا گیا ہے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزرات مذمبی امورکو ہسار بلاک میں ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرزمیں ہوں گے، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
ماہر فلکیات نےذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے تحت ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔