اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ زائد بجلی کو نئی معیشت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2ہزار میگاواٹ بجلی اب ڈیجیٹل کرنسی بھی پیدا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ توانائی کو قومی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے، پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف گامزن ہوچکا ہے، کرپٹو مائننگ اور اے آئی سینٹرز کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب آرہا ہے، منصوبہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک روزگار بھی فراہم کرے گا۔
کرپٹو کونسل کی سرپرستی میں نئی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں، زائد بجلی کو معاشی طاقت میں بدلنے کا یہ منصوبہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنےگا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ بٹ کوائن مائننگ سے پاکستان کو اربوں روپے کی آمدنی کی امید ہے، حکومت نے نئی ٹیکنالوجی اپنانے کا جرات مندانہ فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اب نہ صرف توانائی پیدا کرے گا بلکہ ڈیجیٹل اثاثے بھی بنائے گا۔
یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی خودانحصاری کی راہ ہموار کرےگا، اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑ دے گا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ملکی توانائی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے معیشت کو نئی سمت دی جا رہی ہے، یہ قدم پاکستان کو جنوبی ایشیا کے ڈیجیٹل حب میں تبدیل کرسکتا ہے۔
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی نظام کا فیصلہ کتنا فائدہ مند ہوگا؟ جانیے!!