پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 فائنل : بھارتی میڈیا آج کا میچ دیکھ کر اب چپ ہو جائے، باسط علی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ کار باسط علی  نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو کہتا ہوں آج کا میچ اور شائقین دیکھ کر اب چپ ہوجائیں۔

وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پر جوش میں پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار فتح پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو کہتا ہوں کہ آج کا میچ اور شائقین دیکھ کر اب تو چپ ہوجائیں، قذافی اسٹیڈیم میں خواتین سمیت بہت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں امریکی خاتون سفارت کار  نے بھی فائنل میچ انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ایک اوور پورا میچ تبدیل کردیتا ہے، اس میچ میں بھی ایسا ہی ہوا، لاہور اور کوئٹہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیلا، کوشال پریرا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنا چاہیےم ایسا میچ پہلے کبھی نہیں دیکھا، لاہور نے واقعی میلہ لوٹ لیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی اچھا کھیلیں گے تو ٹیم میں واپس بھی آئیں گے،
سلمان مرزا کی ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس رہی ہے، پی ایس ایل 10میں ایسے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو ورلڈ کپ کے ہیرو ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کرکٹ شائقین بہت بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں 34ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس سے پہلے پاک آرمی، پاک فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری فاتح ٹیم کو پی ایس ایل ٹرافی دیں گے۔

مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں