کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل 10 میں قیمتی 22 رنز بنا کر لاہور قلندرز کو فتح دلانے والے آل راؤنڈر سکندر رضا کےلیے یہ فائنل یادگار بن گیا۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں زمبابوین کھلاڑی نے کمٹمنٹ کی مثال قائم کر دی ٹاس سے 10 منٹ قبل پاکستان پہنچے اور پہلے اوور میں ہی وکٹ اڑا دی۔
زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا جو انگلینڈ کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ میچ میں ملکی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے راؤنڈ میچز کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے۔
فائنل میں انہوں نے آخری اوور میں چوکا لگا کر وننگ شارٹ کھیلی اور ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا دیا۔
میچ کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے فائنل میں بروقت پہنچنے کے سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے اس لیے واپس آیا، برمنگھم میں ڈنر اور ناشتہ لاہور میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قلندرز کی جیت پر بہت خوشی ہوئی ہے پلان بنایاکہ گیند پر نظر رکھ کر اچھی شاٹ کھیلنی ہے۔
وہ تقریباً 10 گھنٹے طویل فلائٹ کے ذریعے آج ٹاس سے صرف دس منٹ قبل پاکستان پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھا قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر 10 منٹ میں ایکشن میں دکھائی دیے۔