پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس جیت پر سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

میچ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے۔

میچ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے۔ کپتان سے ٹیم کو بہت امید ہوتی ہے، اپنی پوری کوشش کی کہ بہترین پرفارم کروں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا بہت بڑی بات ہے، شائقین کرکٹ کی آمد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں بالکل نہیں بدلا، دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے، یہ ٹرافی میں نہیں جیتا، یہ ٹرافی لاہور قلندرز کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام جیتا ہے۔

کپتان لاہور قلندر نے کہا کہ اس ٹرافی کا کریڈٹ ثمین رانا اور عاطف رانا کو جاتا ہے کسی ایک پلیئر سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا، ٹیم کا ماحول بہت زبردست ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا ہے تو ہمیں سب کو سپورٹ کرنا ہوگا، محمد نعیم 5سال سے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نوجوان کھلاڑی زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے تھے، شائقین نے بڑی تعداد میں آکر لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں بھی اچھا پرفارم کریں گے، حسن اور فہیم اشرف نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ سکندر رضا کو جتنا سراہا جائے کم ہے، اس نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر ہے انہوں نے کل انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا۔

ٹرافی شاہین اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں

اس موقع پر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ سکندر رضا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، کل سارا دن ان کیلئے فلائٹس ڈھونڈتے رہے، سکندر کو اللہ نے محنت کا صلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیلئے وقت مانگا تھا، ایک سال کے دوران پاکستان کی کرکٹ کا کافی نقصان ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثمین رانا نے بتایا کہ پی ایس ایل 10کی ٹرافی شاہین اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں، محمد نعیم شاہین شاہ کا رشتہ دار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی

پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں