بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سی سی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک اور ان کا ساتھی فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ شفیق آباد کی حدود میں ملزمان کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزم مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے، ملزمان دوران تحقیقات پولیس حراست سے فرار ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند دن قبل سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، ملزمان پولیس وین اور ڈولفن ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھے، دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، دو کی شناخت ہوگئی

دوسری جانب کراچی میں زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملزمان کی شناخت عثمان اور سعد کے نام سے ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں