لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی دورۂ پاکستان کے دوسرے مرحلے کے تحت لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پاک بنگال ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، ذاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا، بنگلہ دیشی اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی کی منگل کی صبح لاہور میں لینڈنگ متوقع ہے، مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔