جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

’سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں، سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں سارا دن سکندر رضا کیلئے فلائٹس ڈھونڈتے رہے، ہم نے سیمی فائنل جیتنے کے بعد سکندر رضا سے ٹیم کو دربارہ جوائن کرنے کا کہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ثمین رضا نے کہا کہ فائٹ نہ ہونے کہ وجہ سے سکندر نے اکانومی فلائٹ میں سفر کیا اور میچ سے 10 منٹ پہلے وہ گراؤنڈ میں پہنچے ہیں، سکندر کو اللہ نے محنت کا صلہ دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیلئے وقت مانگا تھا، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10کی ٹرافی شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں