جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

’پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10 کے شاندار اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم حاصل کر لی۔

پی ایس ایل 10کے شاندار اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

انہوں نے کہا کہ یہ پاک  فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، آرمی، ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ اداکرتا ہوں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کا  کامیابی سے انعقاد پر امن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا نہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز چیلنج تھا، پی ایس ایل 10کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں