کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں تایم گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جانے لگا۔
محکمہ موسمیات نے آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت45 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے5ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ سبی میں پارہ 43 اور شدت 48 ڈگری ہے جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ، حیدرآباد ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
موسم کی خبریں
اسی طرح لاہورمیں درجہ حرارت 38 ،پشاور اور اسلام آباد میں 37 ، کوئٹہ میں چونتیس ڈگری اور شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔