جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

پاکستان میں ذی الحجہ کے چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے تاہم چاند کی رویت کےحوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یاد رہے سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی تھی ، جس میں بتایا تھا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 2 منٹ پرہوگی اور 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

سپارکو کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 27 مئی کو ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔

یکم ذوالحجہ 29 مئی کو متوقع ہے اور ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ 7جون کومنائی جائے گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے۔

اس سے قبل ماہر فلکیات نےذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے تحت ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں