جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے تاہم سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو، پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف تمام اہداف پورے کیئے،اگر پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی۔

مزید پڑھیں : فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف مشن واپس جا چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔

تنخواہوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں