اسلام آباد : بجلی چوری کیخلاف مقدمہ کےاندراج سےمتعلق حکومتی بل مسترد کردیا گیا ، ارکان نے کہا کہ پہلے بڑے چوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین راجہ خرم نوازکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے متعلق حکومتی بل مسترد کردیا گیا، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل مسترد کیا گیا۔
حکومتی جماعت نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا ، کمیٹی نے زیادہ ارکان کی رائے پربل مسترد کردیا۔
ارکان نے کہا کہ نئے بل کےذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جائے گا، پہلے بڑے چوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلےخودکوٹھیک کریں۔
اجلاس میں نبیل گبول نے کہا کہ بجلی چوری میں ایک چوکیدارکوگرفتارکیاگیاوہ آخرکارمرگیا، آپ بجلی دیتے نہیں عوام کوکیا منہ دکھائیں؟۔