وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 9 جون کو طلب کرلیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائےگی، نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔
ترقیاتی بجٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہوگی، نیشنل اکنامک کونسل 5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دےگی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائےگی، زراعت کی گروتھ، صنعتی گروتھ کا ہدف رکھنے کی منظوری ہوگی، خدمات کے شعبے کا ہدف، برآمدات کا ہدف رکھنے کی بھی منظوری دی جائےگی۔
اس کے علاوہ درآمدات اور ترسیلات زر کا ہدف مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی شریک ہونگے۔
افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ