جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

جاسوسی کا الزام، بھارتی یوٹیوبر کو 14روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پیر کے روز 14 روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔

جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد جیوتی کو گرفتار کیا گیا تھا، مبینہ طور پر انھیں جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اب ہریانہ کی ایک مقامی عدالت نے انھیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

جیوتی ملہوترا کے بعد ایک اور بھارتی یوٹیوبر پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام

33 سالہ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو جاسوسی کے شبہ میں پکڑے جانے کے بعد سے اب تک حصار پولیس کی تحویل میں ہیں۔

جیوتی ملہوترا سمیت پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں سے جاسوسی کے شبہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھاتی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان میں پاکستان سے منسلک جاسوس نیٹ ورک کی موجودگی کا شبہ ہے، 22 مئی کو جیوتی کی پولیس کسٹڈی میں 4 دن کا اضافہ کیا گیا تھا جو 26 مئی کو ختم ہوگئی۔

پاکستان کےلیے جاسوسی کا الزام، مشہور بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں