راولپنڈی: آر ڈی اے کے بینک اکاؤنٹس میں خوردبرد کا انکشاف سامنے آگیا، آر ڈی اے میں پونے 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 1.64 ارب کی خوردبرد کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن متحرک ہوگئی، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اداروں کو انکوائری کیلئے خط لکھ دیا، نیشنل بینک کی برانچ سے 22 اکاؤنٹس کے ذریعے 236 مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
چیک پےآرڈر کے ذریعے رقوم منتقلی روکنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، خط کے متن میں کہا گیا کہ آر ڈی اے فنانس رپورٹ میں خوردبرد سامنے آئی ہے۔
سابق و موجودہ فنانس افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی خودکشی کے بعد اہم شواہد سامنے آئے۔
خط کے متن میں بتایا گیا کہ اوریجنل سی ڈی آر کی عدم موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ملوث افسران میں ایک انتقال کرچکا ہے، 2 ریٹائر ہوچکے ہیں۔
گذشتہ 3 سال میں کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں