بنگلادیشی ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے اسے کمزور حریف نہیں سمجھ سکتے۔
بنگلادیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ مستفیض الرحمان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے اس وقت ٹیم کا حصہ نہیں، ہمارے پاس اچھا کھیل پیش کرنے کا موقع ہے۔
فل سمنز نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں پاکستان فارم میں نہیں، مگر پاکستان کسی کو بھی ہرا سکتا ہے، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے پاکستانی کنڈیشنز پر اعتماد حاصل کیا۔
دورہ پاکستان پر بنگلادیش کو بڑا دھچکا، ایک اور اہم کھلاڑی باہر
انہوں نے کہا کہ سینئرز کی غیرموجودگی میں نوجوانوں کو موقع ملتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سے بھی بہترین پلیئرز سامنے آتے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے دورے میں کرکٹ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، اہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس کریں گے، موجودہ اسکواڈ پر بھروسہ ہے۔
فل سمنز نے کہا کہ شان ٹیٹ کوچنگ اسٹاف کے لیے زبردست اضافہ ہیں، اس سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔