جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

’آخری الفاظ قلمبند کرلیے تھے‘ عدنان صدیقی نے آندھی میں پھنسی پرواز کی ویڈیو شیئرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے لاہور میں آندھی کی زد میں آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں موجود تھے انہوں نے ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر لاہور میں آندھی کی زد میں آنے والی پرواز کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں جذبات بھی تحریر کیے۔

اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آخری الفاظ قلم بند کرلیے تھے، جو حادثے کے نتیجے میں آخری رسومات کے وقت پڑھ کر سنائے جاتے یا سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے۔

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی

انہوں نے لکھا کہ کل، کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے خود کو جنت اور زندگی کے درمیان پایا، ایک عام سفر اچانک ایک ایسے لمحے میں بدل گیا جو انسان کو اس کی بے بسی کا احساس دلاتا ہے، اسے زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اچانک جہاز میں شدید جھٹکے لگے اور مسافر خوفزدہ ہوگئے، اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ان سب کے درمیان ایک خاموش سا احساس تھا کہ ہم سب کسی بڑی قوت کے رحم و کرم پر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے کہا کہ ان لمحوں میں میرے دل و دماغ پر صرف اہلِ خانہ اور بچے چھائے رہے، میں نے خود کو ہمت دیتے ہوئے ’آرم ریسٹ‘ تھاما مگر اصل گرفت اپنے خیالات، سانسوں اور ایمان پر تھی، میں نے اللّٰہ سے دعا مانگی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب جہاز لاہور کی زمین کو چھونے والا تھا تو اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ وہ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہو گیا، کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، حاضر دماغی سے کیا زبردست فیصلہ کیا۔

اپنے جذباتی پیغام میں عدنان صدیقی نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فضا میں خوف چھایا ہوا تھا لیکن میں غیرمعمولی طور پر پرسکون تھا، میں اتنا خاموش تھا کہ میں نے فون نکالا اور ایک الوداعی پیغام لکھ دیا۔

اداکار کے مطابق جب ہمارا طیارہ لینڈ کرگیا تو پیغام ڈیلیٹ کردیا، یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللّٰہ کا کرم تھا، یہ ایک طاقتور یاد دہانی کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، مختصر اور انتہائی مقدس ہے، یہ ایک تحفہ ہے، برائے مہربانی اسے ضائع نہ کریں، اللّٰہ کا شکر ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں