جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر کو امت مسلمہ کی رہنمائی کا ستون قرار دیا اور کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت مسلم دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کی طرف دیکھتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور خوشحالی کی ترجیح دی۔

پاکستان ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، شہباز شریف نے پاک ایران تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے ایران کی امریکا سے ایٹمی مذاکرات میں بصیرت کی تعریف کی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بھی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے سپریم لیڈر کی عقیدت پر اظہار تشکر کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں