جرمنی نے ممکنہ روسی خطرے کے پیشِ نظر فوجی تیاریوں کا حکم دے دیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمنی نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر اپنی افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔
جرمن فوج کو طویل فاصلے تک مار والے ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام پر توجہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمن آرمی چیف کا خفیہ حکم نامہ منظرعام پر آگیا جس میں جرمن فوج کو 500 کلومیٹر سے زائد رینج کے ہتھیار جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جرمن فوج کو الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے سویڈن ماڈل اپنانےکی تیاری کی جارہی ہے۔