شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارا دن نہیں تھا لیکن میچ سنسنی خیز ہونے پر فخر ہے، گلیڈی ایٹرز دوبارہ مضبوط واپسی کریں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جیتنے والوں کے لیے احترام ہے۔‘
کوئٹہ اور لاہور کے درمیان ہونے والا میچ نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا، قلندرز نے صرف ایک گیند قبل اس دلچسپ مقابلے میں گلیڈی ایٹرز کو6 وکٹوں سے شکست دی
لیگ کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے سکند رضا کے چوکے کی مدد سے حاصل کیا، کوشال پریرا نے 30 گیندوں پر 61 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا نے 7 گیندوں پر فتح گر 22 رنز اسکور کیے۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل10 کے فاتح کا تاج لاہور قلندرز کے سر سج گیا
محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بناکر جیت میں اپنا حصہ ڈالا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار احمد اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
فاتحٹیم کے کوشال پریرا کو میچ وننگ اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، نوجوان بیٹر حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔