ایک اور یورپی ملک سویڈن اہل غزہ کے حق میں کھڑا ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یورپی یونین سے غزہ ناکہ بندی کیخلاف اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کو امداد کی فراہمی سے انکار قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اسرائیل پر سفارتی دباؤ ڈالے اور پابندیاں عائد کرے ہم کئی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک فون کال میں، یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے "غزہ میں تباہ کن انسانی صورت حال اور مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے حوالے سے اپنی شدید تشویش” کا اعادہ کیا۔
انہوں نے "اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ناکہ بندی اٹھائے اور بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کے مطابق انسانی امداد اور امداد کے لیے فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دے”۔