جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 2 رنز پر آل آؤٹ، 8 بیٹر صفر پر پویلین لوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں 5.4 اوورز مین صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 424 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔

مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ کے تیسرے درجے کے ڈویژن کے میچ میں نارتھ لندن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 426 رنز اسکور کیے۔

ڈین سمنز نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک لیوتھ اور نبیل ابراہم نے بالترتیب 42 اور 43 رنز بنائے۔

جواب میں رجمنڈ سی سی کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کی اننگز صرف 34 گیندوں میں 2 رنز پر ہی سمٹ گئی۔

رجمنڈ سی سی کے 8 بلے باز صٖر پر آؤٹ ہوئے، اور ٹیم مجموعی اسکور صرف دو رنز ہی بناسکی، نارتھ لندن کلب نے 424 رنز سے میچ جیت لیا۔

رچمنڈ سی سی کی ایک قابل فخر تاریخ ہے جو 1862 کی ہے اور ایڈم گلکرسٹ ان کے سابق طلباء میں سے ایک ہیں۔ لیکن اتوار اس کا بہترین وقت نہیں تھا۔

8 اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم اسکور 6 رنز تھا جو 1810 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں