لندن: پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ عبد الغنی نے کیمبرج یونیورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر ماہیرہ عبد الغنی نے کیمبرج یونورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے میٹریل سائنس اور میٹالرجی (Material science & Metallurgy) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔
ماہیرہ عبد الغنی نے پاکستان سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے، انھوں نے ایراسمس منڈس اسکالرشپ کے تحت جرمنی اور فرانس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے، کیمبرج یوینورسٹی میں ڈاکٹر ماہیرہ کی تحقیق ٹو ڈی میٹریلز پر مرکوز رہی۔
سانحہ اے پی ایس کے زخمی احمد نواز کے لیے برٹش ایمپائر میڈل کا اعزاز
انھوں نے جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا مطالعہ کیا، اور دوران تحقیق انھوں نے نیٹو فیبریکیشن میں مہارت حاصل کی، یہ پاکستانی خواتین کے لیے STEM کے میدان میں بڑی کامیابی ہے۔