جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے برطرف ملازمین کو عدالتی ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے برطرف کیے گئے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کر دیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، ملازمین کو اپنی بیگمات سمیت رشتہ داروں کو فنڈ سے فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بحالی کے بعد ان کے خلاف قواعد کے مطابق انکوائری کی جائے گی، انکوائری 3 ماہ کی مدت میں مکمل کی جائے گی جبکہ اس دوران تنخواہ بحال نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ غلط تقسیم ہونے کا انکشاف

عدالت نے کہا کہ انکوائری 3 ماہ میں مکمل نہ ہوئی تو تنخواہ کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔

ملازمین کے وکیل نے کہا کہ ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کر کے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا، جن ملازمین نے بیگمات کو امداد جاری کی ان کی تنخواہیں اس حد سے کم ہیں جو امداد کی شرط ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق رشتہ داروں کو انکم سپورٹ کارڈ جاری نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق انکوائری نہیں کی گئی، بلوچستان ہائیکورٹ بھی ایسے ملازمین کو بحال کر چکی ہے اس لیے درخواست گزاروں کو بحال کیا جائے۔

درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے انکوائری کی پیشکش پر سرکاری وکلا نے اتفاق کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں