جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق ماہر فلکیات کی اہم پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاہم سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جاسکے گا، عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا شہریوں کو کہنا تھا کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو چاند دیکھیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔

اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔

سعودی عرب: 9 لاکھ 61 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں