بھارتی ریاست لکھنؤ میں عجیب و غریب واقعے میں آیا جہاں ایک شوہر اپنی پولیس آفیسر بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کیلیے جرم کے راستے پر چل پڑا۔
انڈین میڈیا کے مطابق شانتی نگر میں پولیس نے دن دیہاڑے سونے کی چین چھیننے کے الزام میں خاتون پولیس کانسٹیبل کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت شبھم راجپوت کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں لگے تقریباً 500 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کی چپل سے پٹائی کر دی
22 مئی کو کرشنا دیوی نامی خاتون اپنی بھابھی سے ملنے جا رہی تھی، لوک بندھو ہاسپٹل روڈ پر جے بی اسکائی ہلٹن کے قریب موٹرسائیکل پر سوار شبھم راجپوت ان کی سونے کی چین اور لاکٹ چھین کر فرار ہوگیا۔
ڈی سی پی ساؤتھ نپن اگروال نے بتایا کہ شبھم راجپوت کو 26 مئی کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس سے ایک مندر میں بیوی کی سونے کی چین کھو گئی تھی لہٰذا اس نے اہلیہ کی ڈانٹ سے بچنے کیلیے چوری کی۔
شبھم راجپوت نے بتایا کہ اس کی بیوی یو پی پولس میں حاضر سروس کانسٹیبل ہے۔
ملزم پہلے زیورات کے سیلز مین کے طور پر کام کرتا تھا، بعد میں اس نے جیولری کی دکان کھولی لیکن نقصان بعد کاروبار بند کر دیا تھا۔
پولیس نے کیس کو حل کرنے والی ٹیم کیلیے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ شبھم راجپوت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔