جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

گھریلو تنازع ، گھر میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : گھریلو تنازعہ پر گھر میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا ، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسٹیشن دوزئی کی حدود میں گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں تاہم واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم راج ولی نے گھریلوتنازع پر چچا، بہن اور بھابھی کو قتل کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی گئیں ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں