منگل, جون 24, 2025
اشتہار

53 کروڑ روپے کا فراڈ کیس : اداکارہ نادیہ حسین کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا، فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن عدالت میں 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

اداکارہ نادیہ حسین ودیگرملزم فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے نادیہ حسین ودیگر کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا۔

سرکاری وکیل نے کہا ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔

وکیل محمد فارق کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین کا کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایاجارہا، ان کاقصور صرف یہ ہے کہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہیں۔

مزید پڑھیں : بینک فراڈ کیس : اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی ملی بھگت سےعاطف خان نے53 کروڑ روپے بزنس میں لگائے اور تینوں ملزمان نے  نجی کمپنی کو  530ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں